
لاہور:پولیس تحویل میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم جانبحق
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے گجرپورہ لے جارہی تھی۔ محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بچوں کے اغواء، زیادتی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں اشتہاری تھا۔