توجہ طلب!!!
عوام کے دلوں پر راج وہی حکمران کرتے ہیں جن کے دروازے اپنی رعایا کے لیے کھلے رہتے ہیں جو حکمران ایسا نہیں کرتے وہ جبر اور آمرانہ انداز میں وقت تو گزار لیتے ہیں لیکن ان کے لئے عوام کے ہاتھ دعاؤں کے لئے نہیں اٹھتےـ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی شہرت اس وقت قابل رشک ہے کہ انہوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے پنجاب کے عوام کے دل موہ لیے ہیں۔
اس تناظر میں غور کیا جائے تو ان کے سیاسی حریف بھی ان کی خدمات کے معترف ہیں کہ ان کی مسلسل بھاگ دوڑ کے باعث متعدد ایسے مسائل حل ہوئے ہیں جو گزشتہ کسی بھی دور حکومت میں حل نہیں ہو سکے تھے، مثلاً صوبہ بھر میں صفائی ستھرائی کی ہی بات کی جائے تو ان کی ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے کہ ان چھوٹے بڑے شہروں سمیت دیہات میں اس پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب بھر کے شہروں سے تجاوزات کا صفایا کرنا قابل ذکر کار کارنامہ ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام دوستی کا ایک اہم ثبوت یہ بھی ہے کہ سائلین کی ایک بڑی تعداد روزانہ کی بنا پر کلب چوک لاہور میں واقع ان کے دفتر کا رخ کرتی ہے۔ گو گوناگوں مصروفیات کے باعث محترمہ کا اتنے زیادہ سائلین کو ملنا اور فرداً فرداً ان کے مسائل حل کرنا بوجوہ مشکل ہے، تاہم ان کے احکامات کے مطابق وہاں موجود عملہ سائلین کی ہر ممکن مدد کرتے ہوئے ان سے درخواستیں وصول کرکے اعلیٰ حکام تک پہنچاتا بھی ہے۔
توجہ طلب
اس حوالے سے ایک توجہ طلب مسئلہ یہ ہے کہ دور دراز سے آنے والے ان سائلین کو سیکورٹی کی بنا پر جہاں روکا جاتا اور آنے کا سبب پوچھا جاتا ہے وہاں کوئی سائباں ہے نہ بیٹھنے کی جگہ اور نہ پینے کا صاف پانی، نہ ہی ایک اہم بنیادی ضرورت واش روم ہے، جسے ضرورت کے مطابق وزیراعلیٰ آنے وا؛ئ اسے استعمال کر سکیں۔ یہ سب ایسی ضروریات ہیں جو ہر انسان کے لیے ہمہ وقت موجود ہونی چاہئیے۔ یہاں تک کہ وہاں پینے کے لئے سادہ پانی تک موجود نہیں، جس سے جان لیوا گرمی کے موسم میں آئے ہوئے بزرگ شہری بچے اور محترم خواتین وحضرات اپنی پیاس بجھا سکیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ وہ اپنی رعایا کے ان بنیادی مسائل پر توجہ دیں تاکر اُن کی
دعائیں سمیٹ سکیں۔https://mashriqurdu.com/%d9%88%db%8c%d9%84%da%88%d9%86-%d9%85%d8%b1%db%8c%d9%85-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%d8%b5%d8%a7%d8%ad%d8%a8%db%81/