تازہ ترین
وزیر اطلاعات کو سنجیدہ نہیں لیتے، شیخ وقاص
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا کریں، ورکرز پر جو الزامات لگائے گئے اس کے ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

Mashriq Urdu
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس فائرنگ کی فوٹیجز موجود ہیں۔ ریاست غلط رویہ اپنا کر شہریوں کو دہشت گرد بناکر پیش کررہی ہے۔ 9 مئی سے متعلق ہم سی سی ٹی فوٹیج کا مطالبہ کر رہےہیں،ہم چاہتے ہیں سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ ٹی ٹی پی کے لوگ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں یہاں لائے گئے، اس کے ثبوت موجود ہیں۔