قومی خبریں

وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔

82 / 100 SEO Score

وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےوزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر

اعلامیے کے مطابق  وزیرِ اعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی موجود ہے۔

دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، مسلم اُمہ کی فلاح پر گفتگو ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کروانے میں سعودی عرب کے کردار پر اظہار تشکر کریں گے۔

وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگی کا عکاس ہے، یہ دورہ سعودی وژن 2030 کے ساتھ تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button