تازہ ترینقومی خبریں

وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کمانڈر سمیت 10 خوارج جہنم واصل

84 / 100 SEO Score

وزیرستانشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج جہنم واصل کر دیے جبکہ خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج ہلاک کر دیئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا جس سے 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔

تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں وزیرستانخوارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کردیے گئے۔اس تمام کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button