تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت شام سے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو شام سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام سے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شام سے انخلا کرنے والے پاکستانی 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب چارٹرڈ پرواز کے ذریعے بیروت سے پاکستان پہنچیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہوائی اڈے پر شام سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button