قومی خبریں

قوم چیف جسٹس کیجانب دیکھ رہی ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو کہنا چاہتا ہوں کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ آپ کو قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

قوم چیف جسٹس کیجانب دیکھ رہی ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو دو خط اس لیے بھیجے کہ جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کردیے گئے۔ پہلے سینسر شپ تھی اب پیکا بھی آگیا، سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔

پارلیمنٹ فنکشنل نہیں ہے، یہ فراڈ پارلیمنٹ ہے۔ وزیراعظم، صدر اور وزراء جعلی ہیں۔ پارلیمنٹ سے کوئی امید نہیں۔

بانی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی امید نہیں تھی کہ حکومت سے بات چیت کامیاب ہوگی۔ ہم نے 8 فروری کا نہیں کہا، صرف 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے جوڈیشل کمیشن کا کہا تھا۔

ان کے صرف دو مقاصد ہیں ایک 8 فروری کی دھاندلی نہ کھلے جبکہ دوسرا پی ٹی آئی کو جیلوں میں رکھیں۔ ایسے میں بات چیت کا کیا فائدہ؟  سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ختم ہو چکی ہے۔ اس وقت منافقت ہے، تنقید کو غداری بنا دیا گیا ہے۔ احتجاج اور جلسے بھی نہیں کرنے دیے جاتے۔

ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کے رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 142 میں سے 140 نمبر پر ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کا قتل عام کردیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن: 6 ججز کے ناموں کی منظوری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button