جرم و سزا
مردان: فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، 1 زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بکریاں چراتے ہوئے تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔


مردان: فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، 1 زخمی
پولیس کے مطابق کہوئی برمول میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوا ہے مردان پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ کھیت میں بکریاں چراتے ہوئے تلخ کلامی کے بعد پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول بھائیوں کی لاش اور زخمی بھائی کو ہسپال منتقل کر دیا گیا ہے۔










