کھیل
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی پہلی اننگ میں بیٹنگ جاری ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی پہلی اننگ میں بیٹنگ جاری ہے۔
جنوبی افریقا نے آج اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 316 رنز سے کیا۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی۔
ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔