قومی خبریں
واہگہ اٹاری پوسٹ،پاکستان اور بھارت کے قیدی کا تبادلہ
واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔

واہگہ اٹاری پوسٹ،پاکستان اور بھارت کے قیدی کا تبادلہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے سپرد کر دیا گیا۔ پنجاب رینجرز کے محمداللّٰہ کو پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا. حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئیبی ایس ایف کا اہلکار پی کے سنگھ 23 اپریل کو سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار ہوا تھا. پی کے سنگھ کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔ بی ایس ایف اہلکار نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور یہ رائفل سے مسلح تھا۔
سرحد پار کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار