قومی خبریں

ن لیگی رہنمابلامقابلہ سینیٹر منتخب

نشست ن لیگ کےعرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی

57 / 100 SEO Score

عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخبن لیگی رہنمابلامقابلہ سینیٹر منتخب، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جنرل نشست پر ہونے والے سینٹ کےضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا، مجموعی طور پر تین امیدوراں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے، ان میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبارشامل ہیں۔احسن افضل اورعبدالجبار نے کاغذات نامزدگی نامزدگی واپس لے لیےجس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوئے،تحریک انصاف کی جانب سےکسی نےکاغذات جمع نہیں کروائے، یہ نشست ن لیگ کےعرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد، مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر فتح نصیب ہو رہی ہے، عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اور انہوں نے گزشتہ ادوار میں عوامی خدمت سے اپنا نام بنایا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ عابد شیر علی بطور سینیٹر قائد میاں محمد نواز شریف کی لازوال قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button