بین الاقوامی

نیتن یاہو سنگین بیماری میں مبتلا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئے، انکی جلد پروسٹیٹ سرجری کی جائے گی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئے، انکی جلد پروسٹیٹ سرجری کی جائے گی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو پروسٹیٹ کے شدید انفکیش کے سبب اسپتال میں داخل ہوگئے، طبی ماہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم کے پروسٹیٹ نکالنے کا مشورہ دیا ہے، انہیں سرجری کے لیے کئی دن اسپتال میں رکھا جائے گا۔

یہودیوں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد کو آگ لگا دی 

نیتن یاہو کے خلاف عدالت میں کرپشن کیسز زیر سماعت ہیں۔ ان
کے وکیل نے عدالت سے کچھ دن کیلئے کیس کی سماعت منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ دنوں اسپتال میں اپنا میڈیکل ٹیسٹ کروایا تھا، جس میں ان کی پیشاب کی نالی میں انفیکشن پایا گیا، جس کے علاج کیلئے ان کی پروسٹیٹ سرجری کی جائے گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے وکیل نے یروشیلم ڈسٹرکٹ کورٹ میں بتایا کہ نیتن یاہو اتوار کو پروسٹیٹ کی سرجری کےلیے مکمل بےہوشی کے زیر اثر ہوں گے اور سرجری کے بعد کئی دنوں تک اسپتال میں رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button