تازہ ترین

نہ وزیر اعظم بیٹھ سکیں گے نہ سپیکر، اسمبلی ختم کریں،نئے انتخابات کروائیں، محمود خان اچکزئی

ہمیں مجبور نہ کریں۔ اتنی طاقت ہے کہ نہ آپ بیٹھ سکیں گے اور نہ اسپیکر بیٹھ سکے گا، جتنی جلد ہو یہ اسمبلی ختم کرکے نئے انتخابات کروائے جائیں۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج بھی وقت ہے کہ دو نمبر کے وزیراعظم کو کہہ دیں کہ اس طرح نہیں چلے گا ،اتنی طاقت ہے کہ نہ آپ بیٹھ سکیں گے اور نہ اسپیکر بیٹھ سکے گا۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں سے ناراض ہوں، کرم میں 150لوگ مرے لیکن کسی نے پروا نہیں کی، کرم میں ایک وفد جائے اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے ساتھ ہمدردی کی قرارداد آنی چاہیئے۔ آج بھی وقت ہے کہ دو نمبر کے وزیراعظم کو کہہ دیں کہ اس طرح نہیں چلے گا ہمیں مجبور نہ کریں۔ اتنی طاقت ہے کہ نہ آپ بیٹھ سکیں گے اور نہ اسپیکر بیٹھ سکے گا، جتنی جلد ہو یہ اسمبلی ختم کرکے نئے انتخابات کروائے جائیں۔ مذاکرات مسائل کے خاتمے کیلئے ہونے چاہئیں ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اسمبلی کے سامنے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں سر میں گولیاں ماری گئیں کرم ایجنسی میں ڈیڑھ سو انسان مرے ہیں اسمبلی نے نہ مذمت کی اور قرارداد بھی پاس نہیں کی، یہ دو نمبر کی حکومت نہیں چلے گی ہمیں مجبور نہ کریں ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر ہے اس نے نہ قتل کیا ہے نہ ڈاکہ ڈالا ہے عمران خان کو رہا کرکے بنی گالہ پہنچا دیں ہم تمام اضلاع میں تحریک شروع کرنے والے ہیں ہم اس حکومت کو عوامی طاقت سے گرائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button