قومی خبریں

نہریں متنازع معاملہ, سنگین ہوچکا، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنا متنازع معاملہ ہے،جو اب سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، وزیراعظم فوری طور پر یہ منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔

نہریں متنازع معاملہ, سنگین ہوچکا، شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو کئی خط لکھے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، مگر اجلاس نہِیں بلایا گیا۔ سندھ اپنے ماہرین لانے کو تیار ہے۔ وفاق اپنے ماہرین لے آئے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے لیڈر بھی پوچھ رہے ہیں کہ چولستان نہر کے لیے پانی کہاں سے لائیں گے۔ سیلاب کے برسوں کے علاوہ ہر سال سندھ کو ربیع اور خریف کے موسم میں کم پانی کیوں ملا؟۔ ہمیں 91 ء کے معاہدے پر اعتراضات ہیں مگر پھر بھی ہمیں کم از کم اس معاہدے کے تحت ہی پانی دیا جائے۔

کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن نہیں: سعید غنی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button