قومی خبریں

نو مئی مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری

محمود کو 33، یاسمین اور عمر چیمہ کو 10، 10 سال قید

57 / 100 SEO Score

محمود ، یاسمین اور عمر چیمہ نو مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال، ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری اور عمر چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو دس دس سال قید کی سزا سنائی، میاں محمود الرشید کو الگ الگ سکیشنز میں سزائیں سنائی گئیں۔عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کردیا، ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ دونوں سازش کی میٹینگ میں موجود ہونا ثابت ہوتا ہے، عدالت نے رہنماؤں سمیت سات ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی۔فیصلہ دیا گیا کہ پراسکیوشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت چار رہنماؤں نے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا، پراسکیوشن نے مختلف واٹس ایپ امیسجز اور 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں، ملزمان کے خلاف فرانزک رپورٹس بھی کمرہ عدالت میں پیش کی گئیں۔فیصلہ کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا، ملزمان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج بھی نہیں کیا، ملزمان نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو معصوم قرار دیا تاہم پراسکیوشن اپنا کیس ثابت میں کامیاب رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button