قومی خبریں

صحافی فرحان ملک ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

صحافی فرحان ملک ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

فرحان ملک کو غیر ملکیوں کے ساتھ انٹرنیٹ فراڈ کے الزام کے کیس میں ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ اس سے قبل کل دوسری عدالت نے صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود ان کو جیل منتقل نہیں کیا گیا تھا۔ عدالتی حکم پر جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا۔ ان کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔

فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ، FIA کے حوالے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button