
نوابشاہ: ٹریلر پر پیٹرول بم سے حملہ
پولیس کے مطابق حملے کے باعث ٹریلر کو آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ مبینہ 2 حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ بلاک ہو گئی۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔