شوبز

نقاب کھینچنے کاواقعہ:راکھی ساونت برہم

اداکارہ کا بھارتی وزیراعلیٰ سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ

57 / 100 SEO Score

راکھی ساونتنقاب کھینچنے کا واقعہ: راکھی ساونت برہم،اداکارہ کا بھارتی وزیراعلیٰ سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ۔راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نتیش کمار کو اس واقعے پر میڈیا کو بلا کر متاثرہ خاتون کو بہن کہہ کر سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔ ایک مسلم خاتون کے پردے پر اس طرح حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔راکھی ساونت نے کہا کہ وہ نتیش کمار کو اپنا پسندیدہ لیڈر سمجھتی تھیں، لیکن اس طرح کے رویے نے انہیں شدید مایوس کیا ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ نتیش جی اگر میں اسی طرح سرِ بازار آپ کی دھوتی کھینچ لوں تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت کو نقاب اور پردے کا حکم دیا گیا ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ زبردستی کسی عورت کے پردے کو ہاتھ لگائے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورت کی عزت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایک طرف خواتین کے احترام کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف ان کی عزت اتارتے ہو، یہ ہر گز برداشت نہیں ہوگا۔دوسری جانب عامر خان کی فلم دنگل سے شہرت پانے والی زائرہ وسیم نے بھی بہار کے وزیر اعلیٰ کی اس حرکت کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔زائرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عورت کا وقار اور سجاوٹ کوئی کھلونا نہیں ہے، خاص طور پر عوامی پلیٹ فارم پر تو بالکل نہیں۔ ایک مسلمان خاتون کی حیثیت سے، کسی دوسری عورت کا نقاب اس طرح ہٹاتے ہوئے دیکھنا اور ساتھ ہی وہ بے پرواہ مسکراہٹ دیکھنا انتہائی اشتعال انگیز تھا۔ زائرہ وسیم نے مزید لکھا کہ طاقت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی حدود سے تجاوز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button