قومی خبریں

نظرثانی کیس: سپریم کورٹ 10 رکنی بینچ ٹوٹ گیا

مخصوص نشستیں نظرثانی کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

86 / 100 SEO Score

نظرثانی کیس: سپریم کورٹ 10 رکنی بینچ ٹوٹ گیانظرثانی کیس:

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان نے بینچ میں کچھ ججز کی شمولیت پر اعتراض کیا، وہ بھی ان ججز میں شامل ہیں، جن کی 26ویں ترمیم کے بعد بینچ میں شمولیت پر اعتراض ہوا۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد لازم ہے، ضروری ہے کسی فریق کا بینچ پر اعتراض نہ ہو، میں ان وجوہات کی بناء پر بینچ میں مزید نہیں بیٹھ سکتا، ججز پر جانبداری کا الزام لگا جس سے تکلیف ہوئی۔

نظرثانی کیس:نظرثانی کیس:

سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے کہا کہ میں آپ کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے حامد خان سے کہا کہ یہ سب آپ کے کنڈکٹ کی وجہ سے ہوا ہے، آپ کا لحاظ کرتے ہوئے آپ کو موقع دیا، آپ اس کیس میں دلائل دینے کے حقدار نہیں تھے۔

ایک جج کے علیحدہ ہونے پر 10 رکنی بینچ نے دوبارہ سماعت شروع کی تو حامد خان نے نئے بینچ پر بھی اعتراض کر دیا، 10 رکنی آئینی بینچ نے حامد خان کا اعتراض مسترد  کر دیا۔

مخصوص نشستیں: نظرِ ثانی سماعت، بینچ از سرِ نو تشکیل

 

 

 

 

 

نظرثانی کیس:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button