نریندر مودی کے بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج
نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے سخت رد عمل دیا ہے۔

نریندر مودی کے بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج
دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی طاقت کے حامل ملک کی جانب سے ایسے نفرت انگیز بیانات سربراہ کے خطرناک رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایسے بیانات یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پُرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کے لیے ایسے بیانات دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق محفوظ ہے۔ بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی جنون علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
مودی کا خطاب جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف تھا، فرانسیسی اخبار