جرم و سزا
نارووال: لڑکی کو ملنے آیا،قتل کر دیا گیا
پنجاب کے شہر نارووال کے علاقے منڈی خیل میں لڑکی کو ملنے کے لیے آنے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

نارووال: لڑکی کو ملنے آیا،قتل کر دیا گیا
مقتول کی لڑکی سے فون پر دوستی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں لڑکی اور اس کے ورثاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کو زہر دیا گیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔