پاکستان

نادرا کا ڈائریکٹر جنرل جعلی ڈگری پر ملازمت سے فارغ

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایم بی اے ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت صدر جارج میسن یونیورسٹی امریکا نہیں تھے، بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا نام دراصل ڈگری کے اجراء کے وقت کچھ اور تھا۔

نادرا کی درخواست پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی، انکوائری میں نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے مساوی ڈگری کی منسوخی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ذرائع کے مطابق نادرا کے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

چیئرمین نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے اور شوکاز کے غیرتسلی بخش جواب پر تادیبی کارروائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button