تازہ ترینبین الاقوامی

میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں تصادم، 10 ہلاک، 61 زخمی

میکسیکو میں تیز رفتار ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 61 زخمی ہو گئے۔

82 / 100 SEO Score

میکسیکومیکسیکو میں تیز رفتار ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 61 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق حادثہ میکسیکو سٹی سے تقریباً 115 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ایک قصبے کے قریب صنعتی علاقے میں پیش آیا۔

ریاست میکسیکو کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ٹرین آپریٹر کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے جلدبازی میں چلتی ٹرین کے سامنے سے گزرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں یہ سانحہ رونما ہوا۔

ریلوے حکام نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرین کراسنگ پر نصب اشاروں کی پابندی کریں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں، بارشوں کا الرٹ جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button