پاکستان

مولانا سے ملکر حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلائیں گے: اسد قیصر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوا، ہمارے جو مطالبات ہیں ان پر بات کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی جواب آتا ہے تو دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کےمطابق جہدوجہد کررہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت سیاسی کارکنوں کو دہشتگرد ڈکلیئر کر رہی ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے جبکہ حکومت دہشتگردوں کے بجائے پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر کو باغ ناران میں شہداء کے لیے تقریب ہوگی،  حکومت نے پر امن شہریوں پر گولیاں چلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button