بلوچستان:بس سے اتار کر 7 مسافر قتل کردیئے گئے
بارکھان میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کردیا گیا۔

بلوچستان:بس سے اتار کر 7 مسافر قتل کردیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید کے مطابق بس کو تحصیل رکھنی میں ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی سڑک پر نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکا اور اس میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اتارا اور انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ نہ روکنے پر بس کے ٹائروں پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعہ کے بعد لورالائی، کنگری اور قریبی علاقوں کے مختلف مقامات پر مسافر بسوں اور گاڑیوں کو انتظامیہ نے احتیاطاً روک دیا۔ مقتولین کی لاشیں رکھنی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ مسافر ذیشان نے بتایا کہ ہم کوئٹہ سے ملتان جارہے تھے کہ دس بارہ مسلح افراد نے بس کو روکا۔ میرے بھائی عدنان کو شناختی کارڈ دیکھ کر بس سے اتارا کر قتل کردیا۔ خواتین نے بتایا کہ کوئٹہ سے فیصل آباد جارہے تھے۔ ہمارے بھائی کا شناختی کارڈ دیکھا اور دھکے مارتے ہوئے بس سے اتار کر ساتھ لے گئے اور قتل کردیا۔
بلوچستان، کے پی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 43 دہشتگرد ہلاک