علاقائیعلاقائی خبریں

منچن آباد: سٹی بوائز کالج کا چوتھا سالانہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

شاندار اختتام تقریب میں جیتنے والی ٹیموں اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے گئے

رپورٹ احمد یار کھوکھر: تقریب میں ٹیچرز ، طلباء اور شائقین نے بھرپور شرکت کی۔ ڈائریکٹر ادارہ ہذا راشد محمود بھٹی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں سٹوڈنٹس کے لیے ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ جسمانی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔ سٹی بوائز کالج منچن آباد کے چوتھے سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب منچن آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں فائنل میچز ہوئے اور ڈائریکٹر سٹی بوائز کالج محترم راشد محمود بھٹی کی سربراہی جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں ، بہترین انتظامات پر اساتذہ اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی حافظ عثمان غنی تحصیل سپورٹس آفیسر سمیت ٹیچرز، طلباء اور شہریوں کے علاؤہ کھیلوں کے شائقین نے بھرپور شرکت کی ۔ گیمز میں والی بال ، کرکٹ ، فٹ بال، بیڈ منٹن ، لڈو ، ریس ، رسہ کشی ، ٹیبل ٹینس، میوزیکل چیئر شامل تھیں ۔ اس سالانہ فیسٹیول کے تمام تر انتظامات پروفیسر خالد محمود صدیقی کی نگرانی میں پرنسپل ساجد علی شاہ ، عامر رفیق ، امتیاز احمد سمیت دیگر اساتذہ نے کیئے ، آخر میں آنے والے معزز مہمانوں کے لیے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ ڈائریکٹر سٹی کالج راشد محمود بھٹی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button