قومی خبریں

کوئٹہ: بولان میل، جعفر ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل

پاکستان ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی بولان میل اور جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل کر دی گئیں۔

کوئٹہ: بولان میل، جعفر ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل

ٹرین سروس معطلی کا فیصلہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین بھی تاحال روانہ نہیں کی گئی ہے۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سبی کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا، پہاڑوں سے اندھا دھند فائرنگ کے بعد ٹرین ڈرائیور زخمی ہو گیا، زخمی ڈرائیور ٹرین واپس سرنگ میں لے گیا جسے دہشت گردوں نے دونوں اطراف سے گھیرے میں لے کر یرغمال بنا لیا۔

جعفر ایکسپریس دہشتگرد حملہ، مسافروں یرغمال 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button