شوبز

ممتا کلکرنی: شادی سے انکار، انڈر ورلڈ تعلق کا انکشافات

بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی حال ہی میں 25 سال بعد بھارت پہنچی ہیں اور اب انہوں نے کئی بڑے انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 52 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میرا جنم ایک مقصد کے لیے ہوا تھا، میرا جنم بالی ووڈ کے لیے نہیں تھا، میری ماں بچپن میں لتا منگیشکر کی بڑی مداح تھیں، 1950ء میں میری ماں کو رامانند ساگر کی سیریل میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا تھا لیکن میرے والد نے اس سے انکار کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اُس وقت لوگوں کا یہ خیال تھا کہ جو لوگ اچھے گھروں سے نہیں ہوتے وہی بالی ووڈ میں آتے ہیں مگر میری ماں کی خواہش تھی کہ میں اداکارہ بنوں۔

ممتا کلکرنی نے کہا کہ 1997ء میں میری 7 فلمیں ریلیز ہوئیں اور تمام ہٹ ہوئیں، اُس وقت میں نے کئی ورلڈ ٹور کیے۔

مستقبل کے بارے میں پوچھنے پر ممتا کلکرنی نے کہا کہ میرا بالی وڈ یا کسی اور چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں گانے سنتی ہوں، میری عمر 50 سال ہے اور میں روحانی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔

شادی کرنے کی خواہش کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر میں کے بی سی میں گئی تو پہلے 5 سوالات میں ہی ہار جاؤں گی کیونکہ مجھے آج کے دور کا کچھ علم نہیں ہے۔

منشیات کے معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے ممتا کلکرنی نے کہا کہ میں نے بالی ووڈ چھوڑ دیا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ میرا نام ڈرگس کے معاملے میں آیا مگر یہ سب جھوٹ ہے، پیسوں کے لیے لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس اُس وقت 10 فلموں کی آفر تھی، 3 گھر تھے اور 2 گاڑیاں تھیں، میں نے بالی ووڈ کو چھوڑا پھر میں ڈرگس کے معاملے میں کیسے پھنس سکتی ہوں؟

وِکی گوسوامی کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ 1996ء میں میری ملاقات ان سے ہوئی تھی، دبئی میں وِکی گوسوامی کے پاس پورا بالی ووڈ آتا تھا لیکن میں اپنے کام میں مصروف تھی، لوگ مجھ سے ملنے کی بہت کوشش کرتے تھے۔

ممتا کلکرنی نے واضح کیا کہ وِکی گوسوامی ان کے شوہر نہیں ہیں اور کہا کہ انہوں نے مجھے بلایا تھا، وہ جیل میں تھے اور ان کی رہائی کے لیے میں نے بہت کوشش کی لیکن ان کے خاندان والوں کی یہ خواہش نہیں تھی کہ وہ باہر آئیں، بعد ازاں جیل سے باہر آئے لیکن مجھے ان کے ڈرگس کے معاملات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

انڈر ورلڈ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈر ورلڈ کا اثر تھا لیکن میں کبھی اس سے متاثر نہیں ہوئی، میں شوٹنگ کر کے سیدھا گھر آتی تھی۔

ممتا کلکرنی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بارے میں کہا کہ وہ میرے لیے والد کے برابر ہیں، میں نے مودی جی میں ایک چیز دیکھی ہے کہ انہیں اپنے ملک سے بہت محبت ہے، وہ اپنے ملک کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button