قومی خبریں
ملک میں کوئی محفوظ نہیں: شاہد خاقان عباسی
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور سانحہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

ملک میں کوئی محفوظ نہیں: شاہد خاقان عباسی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حامد الحق اور ان کے سے گہرے تعلقات تھے۔ بدقسمتی ہے جو ملکی حالات ہیں اس میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ اگر اتحاد کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو دشمن ہم پر حاوی ہو جائے گا۔
مولانا حامد الحق کو ان کے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق، سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔