تازہ ترین

ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف کا پریشر ہے: خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک اِس وقت برے دور سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف کا پریشر ہے۔

سیالکوٹ میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  صنعتی برادری کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں، ایک روشنی نظر آنا شروع ہو گئی ہے، سارے انڈیکیٹرز مثبت آرہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم آہستہ آہستہ مایوسی کے دور سے نکل چکے ہیں، ابھی بھی بہت سی رکاوٹیں عبور کرنی ہیں، کچھ ایسے فیصلے ہیں جو ہم اپنی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں لے پاتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی مجبوریاں بعض اوقات تکلیف دہ ہوتی ہیں، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، اسٹاک مارکیٹ مثالی ہے، ہمارے دوسرے انڈیکیٹرز بھی مثبت آرہے ہیں، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں جتنی سولرائزیشن ہوئی کسی اور ملک میں نہیں ہوئی، وقت کے ساتھ ساتھ مسائل حل ہوتے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پچھلے دور میں ملک میں بہت بڑی کرپشن ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button