قومی خبریں
ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ
ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، پشاور کے قریب مردان میں ڈینگی سے 2 افراد انتقال کرگئے۔

ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ
محکمہ صحت کے مطابق مردان سمیت ملک بھر میں اب تک 270 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دوسری جانب سندھ کے ضلع تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں بھی ڈینگی کے321 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
میرپورخاص ڈویژن میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کے بعد ڈی ایچ کیو سپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گا۔









