قومی خبریں

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، آرمی چیف 

جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں۔

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، آرمی چیف 

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں عاصم منیر نے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔ ملکی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی چیز نہیں۔ علما سے درخواست ہے وہ خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں۔ پائیدار استحکام کے لئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے۔ ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواج پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے۔ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں لہٰذا ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی چیز نہیں۔ پاکستان کے تحفظ کے لیے یک زبان ہوکر اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ایک بیانیہ اپنانا ہوگا۔ جو سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ان دہشت گردوں کے ذریعے کمزور کرسکتے ہیں آج کا دن ان کو پیغام دیتا ہے کہ ہم متحد ہوکر نا صرف ان کو بلکہ ان کے تمام سہولت کاروں کو بھی ناکام کریں گے۔

جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں:آرمی چیف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button