کھیل

ملتان ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ

ملتان ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 109 رنز بنالیے تھے اور 202 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

آج سعود شکیل اور کامران غلام نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تاہم یہ پہلا سیشن قومی ٹیم کے لیے کچھ خاص نہ رہا اور 109 رنز پر پاکستان کی چوتھی، 113 رنز پر پانچویں اور 132 رنز پر چھٹی وکٹ گر گئی۔

ملتان ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل جاری

 

سعود شکیل2، محمد رضوان 2 اور کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں بھی پاکستان کی جلد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ142، آٹھویں وکٹ 150، نویں 154 اور آخری وکٹ  157 رنز پر گری۔

نعمان علی 9، ساجد خان 5، خرم شہزاد 0 اور سلمان آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button