کھیل
ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی ناقص شروعات
ملتان میں 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی ناقص شروعات، پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز شان مسعود اور محمد ہریرہ نے کیا تاہم 5.5 اوورز میں 16 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔ پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر محمد ہریرہ 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے اور اس کے کچھ ہی دیر بعد 8.1 اوور میں 20 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی۔ کپتان شان مسعود 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد 9.5 اوور میں 31 رنز پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری، اس مرتبہ کامران غلام 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بعدازاں 13.3 اوورز میں 46 رنز پر قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ گری، بابر اعظم 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔