قومی خبریں

مقبوضہ کشمیر: حریت کانفرنس کا 5 اگست کو ہڑتال کا اعلان

کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

86 / 100 SEO Score

مقبوضہ کشمیر: حریت کانفرنس حریت کانفرنس کا 5 اگست کو ہڑتال کا اعلان

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے 2019ء میں ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت چھینے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج کے طور پر 5 اگست کے دن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ کل جماعتی کانفرنس نے اس دن کو یومِ استحصال کشمیر کے طور پر منانے کااعلان کیا ہے۔

کل جماعتی کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے زور دیا ہے کہ 5 اگست کو مکمل ہڑتال کر کے بھارت کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام کو تسلیم نہیں کرتے۔حریت کانفرنس

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے سیاسی نظربندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حریت کانفرنس

13 جولائی: یوم شہدائے کشمیر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button