Site icon MASHRIQ URDU

مقبوضہ کشمیر، سری نگر پولیس سٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک

sri nagar1763151032 0 600x450 1

917949 84140388مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ،دھماکے میں اب تک 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی مقامی پولیس نے بتایا کہ سری نگر میں واقع پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ پر آگ لگی اور فائر ٹینڈرز جائے وقوع کی طرف روانہ کردیے گئے۔مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نوگام پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے اور دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس سٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

Exit mobile version