کھیل

معین علی کابھارتی لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

پی ایس ایل کے نئے سیزن میں شامل ہونے پر زیادہ پرجوش ہوں،انگلش آل راؤنڈر

50 / 100 SEO Score

معین علی معین علی نے بھی بھارتی لیگ چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔معین علی جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے بھارتی لیگ کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انگلش آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے سیزن میں شامل ہونے پر زیادہ پرجوش ہوں، میں ایک نئے اور خاص تجربے کےلیے تیار ہوں۔معین علی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سےنمایاں مقام رکھتی ہے، پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے، شائقین کا غیر معمولی جوش اور جذبہ قابل دید ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button