تازہ ترین

معیشت کو تباہ کرنے کی حکومتی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شیخ وقاص اکرم

تحریک انصاف کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہ معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ  190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، اس میں سزا ہوئی تو ہائی کورٹ میں پہلی سماعت پر ہی اڑ جائے گی۔

شیخ وقاص نے کہا کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، سویلین کا ملٹری ٹرائل ملک کے آئین اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، حکومت سیاسی حریفوں کو ختم کرنے کیلئے بین الاقوامی قوانین کو بھی ختم کرنے کو تیار ہوگئی، انتقام میں اتنی آگے چلی گئی ہے کہ مخالفین کو ختم کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم تمام لیگل آپشنز استعمال کریں گے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، کیوں مؤخر کیا گیا؟ ہم سمجھتے ہیں یہ 190 ملین پاؤنڈ کیس بریت کا کیس ہے، کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، من گھڑت کہانی بنائی گئی جس کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کو جھکانا تھا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کے صرف ٹرسٹی ہیں، فیصلہ کیوں مؤخر کیا گیا ؟ فیصلہ کہاں لکھا جا رہا ہے کہ اتنی مشکل پیش آرہی ہے؟، القادر ٹرسٹ کیس میں کچھ نہیں، یہ بریت کا کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، ان کے ساتھ زیادتی عوام قبول نہیں کریں گے، سیاسی انتقام کے کیس میں عالمی رد عمل بھی آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button