جرم و سزا
مظفرگڑھ: 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی، مقدمہ درج
مظفرگڑھ میں 15 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گيا۔

مظفرگڑھ: 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی، مقدمہ درج
پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی میں ملزمان نے 15 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ شہر سلطان میں 4 افراد کے خلاف درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لڑکے سے بدفعلی
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے اور ملزمان کے میڈیکل اور فرانزک ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔