بین الاقوامی

مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے ایران پر امریکی حملے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے کا اعلان کردیا۔

83 / 100 SEO Score

مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایرانمشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ

وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ سے جوہری معاہدہ نہ ہونے پر اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔  انھوں نے کہا کہ امید ہے نوبت وہاں تک نہیں پہنچے گی اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ اگر ایسا نہ ہوا اور ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کے نقصانات ایران کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہمشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ

 ایرانی وزیر دفاع  کا کہنا تھا کہ حملے کی صورت میں امریکہ کو اس خطے سے نکلنا پڑے گا۔  عزیز ناصر زادے نے کہا کہ خطے میں موجود امریکہ کے تمام اڈے ایران کی پہنچ میں ہیں، ایران ہچکچائے بغیر خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔  واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں متوقع ہے۔

اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکہ ذمہ دار ہوگا، ایران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button