قومی خبریں
بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ قرار
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ قرار
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی پاکستان کا بھارت میں سفارتی مشن ہے۔ موجودہ پاکستانی ہائی کمشنر سلمان شریف ہیں۔ ہائی کمیشن 2/50-جی، شانتی پتھ روڈ، چناکیاپوری،