بین الاقوامی

مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس چل بسے

کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔

مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس چل بسے

اس حوالے سے ویٹی کن سٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے، وہ طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعد پوپ فرانسس گزشتہ ماہ ویٹی کن سٹی لوٹے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

پرنس کریم آغا خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button