قومی خبریں
عمران خان کی جنید اکبر کو PAC چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت
عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کی جنید اکبر کو PAC چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق عمران خان کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا۔ علیمہ خان نے عمران خان کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔ جس میں ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان جب کہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ فی الحال کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا