قومی خبریں
مسلح جتھوں کے خلاف طاقت ہی استمال ہو گی: ملک احمد خان
ملک محمداحمد خان کا کہنا ہے کہ مسلح جتھوں کے ساتھ طاقت سے ہی بات ہو سکتی ہے۔

مسلح جتھوں کے خلاف طاقت ہی استمال ہو گی: ملک احمد خان
پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے ملک محمداحمد نے کہا کہ جب کوئی شخص مسلح ہوکر بات کرے تو اس سے سیاسی بات نہیں ہو سکتی۔ جب تک آپ انتشار کو ختم نہ کر لیں ڈائیلاگ نہیں ہو سکتے۔ سیاسی گروہوں میں بھی انتشار آ جاتا ہے۔ جب سیاسی گروہوں میں انتشار آتا ہے تو وہ سیاست سے بہت دور چلے جاتے ہیں۔