مشرق ایکسکلوزیو

مسعود ہسپتال اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایوان عدل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بار روم میرا دوسرا گھر ہے،میں لاہور بار الیکشن میں صدارت کے امیدوار میاں فیض علی کی انتہائی مشکور ہوں جن کی خصوصی کاوشوں سے مسعود ہسپتال نے ایوان عدل کے وکلا کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، رشدہ لودھی

IMG 5108
میڈم رشدہ لودھی، میاں فیص علی، ڈاکٹر عائشہ شیخ اور وکلا کا گروپ فوٹو

ایوان عدل میں مسعود ہسپتال نے لاہور بار ایسوسی ایشن

کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں ایوان عدل سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے اپنا فری میڈیکل چیک اپ کرایا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے محترمہ رشدہ لودھی نے خصوصی طور پر شرکت کی، انہوں نے لاہور بار ایسوسی ایشن اور مسعود ہسپتال کے منعقد کردہ فری میڈیکل کیمپ کو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے

IMG 5124 1
مسعود ہسپتال کا سٹاف

کہا کہ بار روم میرا دوسرا گھر ہے،میں لاہور بار الیکشن میں صدارت کے امیدوار میاں فیض علی کی انتہائی مشکور ہوں جن کی خصوصی کاوشوں سے مسعود ہسپتال نے ایوان عدل کے وکلا کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، انہوں نے کہا کہ میں اس کاوش کو وکلاء برادری کے لیے ایک اہم سنگ میل قراردیتی ہوں کیونکہ صحت ہر انسان کی اہم ضرورت ہے۔

IMG 5131
میڈیکل کے موقع پر موجود وکیل
IMG 5151
ڈاکٹر احسن مسعود خان، شہزاد عابد خان، ڈاکٹر حسن مسعود خان

 

 

 

 

 

IMG 5127
وکیل اپنا چیک اپ کراتے ہوئے

 

میاں فیض علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد لاہور بار ایسوسی ایشن اور مسعود ہسپتال کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہونے جار ہے ہیں جس کے تحت مسعود ہستپا ل لاہور بار کے وکلا کورعایتی نرخوں پر علاج کی سہولت فراہم کرئے گا۔میڈیکل کیمپ کے موقع پر مسعود ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر

IMG 5112
فری میڈیکل کیمپ کے دوران وکیل اپنا چیک اپ کراتے ہوئے

حسن مسعود خان نے لاہور بار کے تمام وکلا کے لیے میڈیکل ٹیسٹوں میں خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا ۔ میڈیکل کیمپ میں وکلاء کی بڑی تعداد نے اپنا فری چیک اپ کرایا،میڈیکل کیمپ کے آخرمیں لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مسعود ہسپتال کے ڈاکٹرز کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button