مسعود ہسپتال اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایوان عدل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
بار روم میرا دوسرا گھر ہے،میں لاہور بار الیکشن میں صدارت کے امیدوار میاں فیض علی کی انتہائی مشکور ہوں جن کی خصوصی کاوشوں سے مسعود ہسپتال نے ایوان عدل کے وکلا کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، رشدہ لودھی


ایوان عدل میں مسعود ہسپتال نے لاہور بار ایسوسی ایشن
کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں ایوان عدل سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے اپنا فری میڈیکل چیک اپ کرایا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے محترمہ رشدہ لودھی نے خصوصی طور پر شرکت کی، انہوں نے لاہور بار ایسوسی ایشن اور مسعود ہسپتال کے منعقد کردہ فری میڈیکل کیمپ کو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے

کہا کہ بار روم میرا دوسرا گھر ہے،میں لاہور بار الیکشن میں صدارت کے امیدوار میاں فیض علی کی انتہائی مشکور ہوں جن کی خصوصی کاوشوں سے مسعود ہسپتال نے ایوان عدل کے وکلا کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، انہوں نے کہا کہ میں اس کاوش کو وکلاء برادری کے لیے ایک اہم سنگ میل قراردیتی ہوں کیونکہ صحت ہر انسان کی اہم ضرورت ہے۔



میاں فیض علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد لاہور بار ایسوسی ایشن اور مسعود ہسپتال کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہونے جار ہے ہیں جس کے تحت مسعود ہستپا ل لاہور بار کے وکلا کورعایتی نرخوں پر علاج کی سہولت فراہم کرئے گا۔میڈیکل کیمپ کے موقع پر مسعود ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر

حسن مسعود خان نے لاہور بار کے تمام وکلا کے لیے میڈیکل ٹیسٹوں میں خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا ۔ میڈیکل کیمپ میں وکلاء کی بڑی تعداد نے اپنا فری چیک اپ کرایا،میڈیکل کیمپ کے آخرمیں لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مسعود ہسپتال کے ڈاکٹرز کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
اچھا کام کیا ہے