تازہ ترینبین الاقوامی

پاک،افغان کشیدگی، ایران کی پیشکش

پاک،افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے ایران کی پیشکش

83 / 100 SEO Score

پاکتہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تنازع کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے امن کے لیے تشویشناک ہے، تمام ممالک کو ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران بطور ہمسایہ ملک تناؤ کم کرانے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل میں مدد کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب اور قطر نے بھی پاکستان اور افغانستان جھڑپوں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل، سفارتی رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر زور دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات ڈیورنڈ سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں متعدد افغان اہلکار ہلاک ہوئے۔
پاک

افغان ترجمان کی پاکستان کو دھمکیاں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button