قومی خبریں
مزارِ قائد پر سلامی کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب

||Mashriq Urdu||
کراچی: مزار قائد پر سلامی کی پُر وقار تقریب ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا تھا۔
بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔