پاکستان

مریم نواز دورہ چین کے بعد لاہور پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دورہ چین مکمل کرکے لاہور پہنچ گئیں، مریم نواز کے دورے کے دوران متعدد ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کا آٹھ روز کا دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچ گئیں، سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی انکے ہمراہ تھے۔

مریم نواز نے چین میں مصروفیت سے بھرپور دن گزارے اور اس دوران متعدد ایم او یوز پر دستخط بھی ہوئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ، ایجوکیشن، ماحولیات، زراعت، آئی ٹی، ویسٹ منیجمنٹ سمیت دیگر سیکٹرز کے وزٹ کئے، جبکہ ماحولیاتی آلودگی اور انویسٹمنٹ کانفرنسوں سے کلیدی خطاب بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button