تازہ ترین

مذاکرات کے اچھے نتائج آ رہے ہیں: ایاز صادق

مذاکرات کے اچھے نتائج آ رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا  ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مثبت فیڈ بیک آ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ جتنے زیادہ لوگ کھانے پر بیٹھیں برکت پڑ جاتی ہے۔  کیفے کا ٹھیکہ دیا ہے، ٹیسٹ کے لیے آئے تھے، شیر افضل مروت بھی آ گئے۔

مذاکرات، عمران خان کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، اسد قیصر

سپیکر سے سوال کیا گیا کہ مذاکرات میں بھی برکت ہو گی؟ ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات میں کوشش یہی ہوتی ہے، میں نے سہولت فراہم کرنی ہے، ہم ان شاء اللّٰہ جب بیٹھیں گے تو مسئلے کا حل بھی نکلے گا۔ ہم سب پاکستانی ہیں ہم سب کا اولین فرض ہے کہ عوام اور پاکستان کی بہتری کی بات کریں، پچھلی میٹنگ میں بھی میثاقٍ معیشت پر بات کی تھی،  یہ مذاکرات ایک دوسرے کے ساتھ تلخیاں ختم کریں گے۔ہم عوام کے مسائل ضرور اٹھائیں گے اور میثاق معیشت پر بھی بات ہو گی، اپوزیشن اور حکومت اپنے اپنے مطالبات پیش کرنے ہیں، میں نے سہولت دینی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button